رین ایمرجنسی نافذ، بلا تعطل بارش کے پانی کی نکاسی کا کام جاری ہے، سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ

April 15, 2024

کراچی(اسٹا ف رپورٹر)سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کی جانب سے بارش کے پانی کی نکاسی کا کام بلا تعطل جاری رہا ،ترجمان نے کہا کہ اس سلسلے میں انتظامات کرتے ہوئے سڑکوں پر موجودتمام ڈرین چوک پوائنٹس کھولے گئے اور رین ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے عملہ شفٹوں میں تعینات رہے گا اوربروقت سڑکیں کلیئرکی جائیں گی کچھ جگہوں پر جہاں نشیبی علاقے ہیں ڈی واٹرنگ پمپ کے ذریعے پانی نکالا جائے گا ،مختلف علاقوں میں ریلیف کیمپ بھی لگائے گئے ہیں، شہریوں سے موصول ہونے والی شکایات کا ازالہ بروقت یقینی بنایا جا رہا ہے اس سلسلے میں نجی کنٹریکٹرز کو جلد از جلد کچرااٹھانے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔