ڈینٹل ہسپتال ملتان کی او پی جی ایکسرے مشین دو ہفتوں سے خراب

April 16, 2024

ملتان(سٹاف رپورٹر)ڈینٹل ہسپتال ملتان کی او پی جی ایکسرے مشین دو ہفتوں سے خراب ، بجٹ نہ ہونے کی وجہ سے ایکسرے مشین کو مرمت نہ کروایا جا سکا ہے جس کی وجہ سے مریضوں کو شدید قسم کی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے پرائیویٹ لیب پر ایکسرے مہنگی فیس کے ساتھ کروانے پر مریض مجبور ہیں زرائع سے معلوم ہوا ہے کہ مشین کو ٹھیک کرنے کے لئے ہسپتال انتظامیہ نے متعلقہ کمپنی کے انجیئنرز سے لاہور میں رابطہ کیا تو انہوں نے آنے جانے کا کرایہ اور دیگر مد میں رقوم ایڈوانس مانگی جو کہ بجٹ ناں ہونے پر ان کو نہ دی جا سکی ۔دوسری جانب ڈینٹل ہسپتال ملتان میں پنجاب حکومت نے سنٹرل پرچیز کے تحت ادویات فراہم کر دی ہیں اس بارے میں معلوم ہوا ہے کہ پنجاب حکومت نے اس بار سنٹرل پرچیز کے تحت جو ادویات خریدی ہیں وہ تمام تر ملٹی نیشنل کمپنیوں کی دوا خریدی ہیں ڈینٹل ہسپتال میں ادویات کی فراہمی کی وجہ سے اب مریضوں کو تین دن کی بجائے پانچ روز کی ادویات دی جانے لگی ہیں۔