پہلی ششماہی میں 22ارب کا منافع ہوا:سی ای اومیپکو

April 16, 2024

ملتان (سٹاف رپورٹر) چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر رانا محمد ایوب خان نے کہا ہے کہ میپکو ورکرز اور افسران کی شبانہ روز محنت اور دلجمعی سے فرائض کی انجام دہی کے باعث رواں مالی سال 2023-24ء کی پہلی ششماہی میں 22ارب روپے کا منافع ہواہے۔ بجلی چوروں کا قلع قمع کرنا ہماری ذمہ داری ہے ان کے خلاف مقدمات کا اندراج اور نقصان کی رقم وصول کی جائے۔ وہ میپکو ہیڈ کوارٹر میں اعلیٰ سطحی اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ہائی لاس فیڈرز والے علاقوں میں نقصان کی شرح کم کرنے کے لئے اقدامات کئے جائیں اور ان علاقوں میں بجلی چوروں کے خلاف ڈے اینڈ نائٹ آپریشن کیاجائے، آپریشن سرکلوں کے افسران آندھی اور طوفان کے باعث بجلی بندش کی شکایات کم سے کم وقت میں رفع کروائیں ۔