شان شاہد کی بیٹی فلم انڈسٹری میں قدم رکھنے کیلئے تیار

April 16, 2024

ـــ فائل فوٹو

پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار شان شاہد کی بیٹی بہشت شاہد فلم انڈسٹری میں قدم رکھنے کے لیے تیار ہیں۔

شان شاہد کی بیٹیبہشت شاہد نے نیشنل کالج آف آرٹس( این سی اے) میں داخلہ لیا ہے۔

اُنہوں نے حال ہی میں اپنے ایک انٹرویو میں بتایا ہے کہ مجھے خوشی ہے کہ میری بیٹی نے فلم نگاری، اداکاری اور ہدایتکاری کو سنجیدگی سے لینا شروع کر دیا ہے اور بہت جلد وہ پاکستان شوبز انڈسٹری کے لیے اپنی خدمات سر انجام دیں گی۔

اداکار نے کہا کہ میں اپنی بیٹی کو میڈیا انڈسٹری میں کامیاب ہوتے اور ملک کا نام روشن کرتے دیکھنا چاہتا ہوں۔

بہشت شاہد نے شوبز انڈسٹری میں قدم رکھنے کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں اپنے بڑوں کی وجہ سے ذہن پر تھوڑا دباؤ محسوس کرتی ہوں جوکہ سپر اسٹار تھے لیکن مجھے اپنے والد کی رہنمائی حاصل ہے اور ان کی مدد سے میں پوری دنیا کو فتح کرسکتی ہوں۔

اُنہوں نے کہا کہ میں شوبز انڈسٹری میں کوئی بھی کام کرنے کو تیار ہوں چاہے وہ اداکاری ہو، ہدایتکاری ہو یا پھر اسکرپٹ رائٹنگ ہو۔