سابق وزیراعظم اور سابق وزیر خارجہ کو نماز عید سے روکا گیا، مہر بانو

April 16, 2024

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کی صاحبزادی مہر بانو قریشی نے والد اور عمران خان کو عید نماز سے روکے جانے کا الزام لگادیا۔

ایک بیان میں مہر بانو قریشی نے کہا کہ سابق وزیراعظم اور سابق وزیرخارجہ کونمازعیدسےروکا گیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ شاہ محمود قریشی اور بانی پی ٹی آئی نے باجماعت عید کی نمازادا نہیں کی، دونوں کو اپنے اپنے سیل میں رکھا گیا۔

شاہ محمود قریشی کی صاحبزادی نے یہ بھی کہا کہ پہلے ملاقات میں ڈیسک ہوتا تھا لیکن اب درمیان میں شیشہ لگادیا گیا ہے۔