پی سی بی کے 13 ملازمین فارغ

April 17, 2024

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ کے الیکشن کمیشن اور اسکروٹنی کمیٹی تحلیل ہونے کے بعد 13ملازمین فارغ ہوگئے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ کنٹریکٹ ختم ہونے کے بعد ا ن کے معاہدوں کی توثیق نہیں کی گئی۔کنٹریکٹ ختم ہونے والوں میں تین ڈپٹی کمشنرز ،تین ڈپٹی کمشنرزکے اسسٹنٹ ،چئیرمین اسکروٹنی کمیٹی ،پانچ اراکین اور ایک ایڈوائزر الیکشن کمیشن شامل ہیں۔