ایران دیمونہ جوہری ری ایکٹر کو براہ راست نشانہ بنانے میں کامیاب رہا، اسرائیلی اخبار

April 18, 2024

فائل فوٹو۔

اسرائیلی فوج کے فضائی دفاعی نظام نے ایران کے 99 فیصد نہیں 84 فیصد ہتھیاروں کو روکا۔

اسرائیلی اخبار کے مطابق ایران، اسرائیل کے دیمونہ جوہری ری ایکٹر کو براہ راست نشانہ بنانے میں کامیاب رہا۔ اسرائیلی اخبار کے مطابق سیٹلائٹ تصاویر کے مطابق دیمونہ ری ایکٹر پر ایک حملہ براہ راست ہوا۔

اسرائیلی اخبار کے مطابق دیمونہ ری ایکٹر پر دو حملے قریبی اطراف میں ہوئے۔ صحرائے نقب میں اسرائیلی فوجی اڈے پر چار ایرانی میزائل گرے۔

اسرائیلی اخبار کے مطابق اڈے میں گرنے والے ایرانی میزائلوں کا ملبہ ملا ہے۔ اسرائیلی دفاعی نظام کے انٹرسیپٹر میزائلوں کے کوئی باقیات نہیں ملے۔