عالمی مالیاتی اداروں کا طویل کے بجائے مختصر مدتی نئے آئی ایم ایف پروگرام کا مشورہ

April 19, 2024

—فائل فوٹو

نئے آئی ایم ایف پروگرام کے حوالے سے واشنگٹن میں پاکستانی معاشی ٹیم کو عالمی مالیاتی اداروں کے حکام نے طویل کے بجائے مختصر مدت کے پروگرام کا مشورہ دے دیا۔

حکومتی ذرائع نے بتایا ہے کہ واشنگٹن میں پاکستانی معاشی ٹیم نے عالمی مالیاتی اداروں اور دوست ممالک کے معاشی حکام سے غیر رسمی مشاورت کی ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ عالمی مالیاتی اداروں نے پاکستانی معاشی ٹیم کو ٹیکس نظام کو ڈیجیٹلائز اور ہر قسم کے ریلیف کو ختم کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

عالمی مالیاتی اداروں نے مالی خسارہ کم کرنے کے لیے حکومتی کمپنیوں کی تیز رفتار نج کاری کا مشورہ بھی دیا ہے۔

عالمی مالیاتی اداروں نے حکومتی کمپنیوں کی جہاں ہیں جیسی ہیں کی بنیاد پر نج کاری کا مشورہ دیا ہے جبکہ نقصان والی سرکاری کمپنیوں کا انتظامی کنٹرول نجی شعبے کے حوالے کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ عالمی مالیاتی اداروں نے زراعت، ٹیکسٹائل، معدنیات، سیاحت اور آئی ٹی کے شعبے میں سرمایہ کاری بڑھانے کے اقدامات کا مشورہ بھی دیا ہے۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ عالمی مالیاتی اداروں نے غیر ضروری حکومتی محکموں کو ختم اور دیگر میں چھانٹی کا بھی مشورہ دیا ہے۔