بنوں کے طورکا بازار میں بارودی مواد کا دھماکا ہوا ہے۔
مقامی پولیس کے مطابق دھماکے کے نتیجے میؒں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
پولیس کے مطابق دھماکے کے مقام پر قریب سے گزرنے والی پولیس موبائل محفوظ رہی۔
پولیس نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔
راول ڈیم میں پانی کا ذخیرہ 17 سو 47 ایکڑ فٹ پر پہنچ گیا جبکہ پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش 17 سو 52 ایکڑ فٹ ہے۔
تھانا چوٹالہ کا عملہ ٹریکٹر ٹرالی میں جان بچانے کے لیے بیٹھا ہوا ہے، پاک فوج کی ٹیمیں بھی پولیس اہلکاروں کو نکالنے کے لیے پہنچ گئی ہیں۔
ڈپٹی کمشنر راولپنڈی حسن چیمہ نے موسمیاتی حالات کے پیش نظر ضلع راولپنڈی میں ایک دن کی چھٹی کا اعلان کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
وزیر اعظم نے ایم ڈی واسا، کمشنر، ڈپٹی کمشنر اور چیف سیکریٹری پنجاب سے رپورٹ طلب کر لی۔
متاثرہ خاندان چکری روڈ گاؤں لڈیان میں مکان کی چھت پر پناہ لیے بیٹھا تھا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق پی اے ایف کا دستہ رائل انٹرنیشنل ایئر ٹیٹو 2025ء میں شرکت کر رہا ہے
خان پور بازار میں موجود دکانوں میں 4 فٹ تک پانی جمع ہوگیا جبکہ چوآسیدن شاہ میں واقع تاریخی کٹاس راج مندر میں بھی بارش کا پانی داخل ہوگیا۔
گزشتہ روز پنجاب بھر میں ہونے والی شدید بارش نے 43 قیمتیں جانیں نگل لیں۔
نشیبی علاقوں میں گلیوں اور سڑکوں پر پانی جمع ہو گیا، ریسکیو ، واسا، سول ڈیفنس سمیت تمام ادارے ہائی الرٹ ہو گئے۔
بانیٔ پی ٹی آئی عمران خان کے وکیل نعیم پنجوتھہ نے کہا کہ بشریٰ بی بی کے ذریعے بانیٔ پی ٹی آئی پر دباؤ ڈالا جا رہا ہے۔
خیبر پختون خوا حکومت اور اپوزیشن نے بلامقابلہ سینیٹ انتخابات پر اتفاق کر لیا ہے۔
انہوں نے اپنے چہرے پر تشدد کے واضح نشانات والی تصاویر بھی شیئر کیں، جس میں ان کی آنکھیں سوجی ہوئی اور چہرہ بری طرح زخمی نظر آ رہا ہے۔
پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں شدید بارشوں کے سبب فلائٹ آپریشن متاثر ہوا ہے۔