ریسکیو 1122 کی کیڈٹس خواتین سے مبینہ ہراسگی کا واقعہ قابل مذمت ہے، زین شاہ

April 22, 2024

کراچی(اسٹاف ر پو ر ٹر) سندھ یونائیٹڈ پارٹی کے صدر سید زین شاہ نے سندھ سے ٹریننگ پر لاہور جانے والی ریسکیو 1122کی کیڈٹس خواتین سے مبینہ ہراسگی کے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے ملوث اہلکاروں کیخلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا اور کہاکہ خواتین اہلکاروں کے ساتھ توہین آمیز سلوک ناقابل برداشت ہے، پنجاب میں ریسکیو 1122کے افسران کے ہاتھوں سندھ کیڈٹس خواتین کی ہراسانی کے واقعے کو تشویش کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔