بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلئے شیر افضل کی قیادت میں نرسری سے مزار قائد تک ریلی نکالی گئی

April 22, 2024

کراچی (اسٹاف رپورٹر) بانی پی ٹی ائی کی رہائی کے لیے اتوار کوانصاف ہائوس نرسری سے مزار قائد تک ریلی نکالی گئی ،قیادت مرکزی رہنما شیر افضل مروت نے کی ،خواتین بچوں سمیت ورکرز نے بڑی تعداد میں شرکت کی، ریلی نرسری شہید ملت اور نیو ایم اے جناح روڑ سے ہوتی ہوئی بانی پاکستان کے مزار پہنچی، شرکاء ریلی سے خطاب میں شیر افضل مروت کا کہنا تھا الیکشن کے موقع پر جس طرح کراچی کے عوام نکلے،ہم امید کرتے ہیں بانی پی ٹی کی رہائی کے لیے ہونے والے 28مئی کے جلسے کے لیے بھی بھرپور نکلیں گے، شیر افضل مروت نے بلاول بھٹو زرداری سے پولیس کی جانب سے حراست میں لئے گئے کارکنوں کی رہائی کا بھی مطالبہ کیا۔