کسانوں کا ڈپٹی کمشنر خانیوال کے آفس کے سامنےکا دھرنا، ریلی نکالی

April 24, 2024

ملتان،خانیوال(سٹاف رپورٹر،نمائندہ جنگ) اپنے مطالبات کے حق میں ضلع بھر کے کسانوں کا ڈی سی آفس کے سامنے زبردست ریلی اور احتجاجی دھرنا 29 مئی کو لاہور میں احتجاج کا اعلان ۔گندم کی خریداری کی پالیسی کے خلاف زبردست نعرہ بازی۔ گندم کی خریداری شروع نہ ہونے پر کاشتکاروں کا شدید غم وغصہ کا اظہار پاکستان کسان اتحاد کے مرکزی چیئرمین حسیب انور نے کہا ہے کہ حکمرانوں کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے آج کاشتکار در بدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں جس طرح باہر کے کسان کو ہماری حکومت نے گندم کا ریٹ دیا ہے اسی طرح اپنے ملک کے کسان کو بھی گندم کی معقول قیمت ادا کی جائے ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے پریس کلب میں دیگر عہدے داران کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران کیا، انہوں نے مزید کہا کہ کسانوں کے ساتھ بہت زیادتی ہو رہی ہے ہمارے کسانوں نے مہنگی کھاد مہنگے ڈیزل مہنگی بجلی سے گندم کاشت کی اب جب اسے اس کی محنت کا صلہ ملنے کا ٹائم ایا تو حکومت نے گندم کا ریٹ انتالیس سو روپے فی من نکال دیا جبکہ کھیتوں میں بیوپاری 31 سو 32 سو کا ریٹ لگا رہے ہیں جس سے کسان برادری کو بہت زیادہ تشویش ہے ۔