صدر زرداری کا دورہ کوئٹہ دوررس نتائج کا حامل ہے، کرن بلوچ

May 07, 2024

کوئٹہ (پ ر) پاکستان پیپلز پارٹی ویمن ونگ بلوچستان کی سیکرٹری اطلاعات کرن بلوچ نےایک بیان میں صدر مملکت آصف علی زرداری کے دورہ کوئٹہ کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ صدر مملکت آصف علی زرداری نے ہمیشہ بلوچستان اور اسکے عوام کو دل قریب رکھا ہے ان کے دورے کو بلوچستان کے عوام قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، اس دورے سے دوررس نتائج برآمد ہوں گے، انہوںکہا ہے کہ پیپلز پارٹی اورآصف علی زرداری ہی ملک کو معاشی اور سیاسی بحران سے نکال سکتے ہیں، انہوں نے کہا کہ مضبوط صوبے مضبوط وفاق کی علامت ہیں، اس لیے صوبائی خود مختاری کے تحت صوبوں کو معاشی طور پر مزید مضبوط بنایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ صدر مملکت کادورہ خوش آئند اور ترقی کے نئے دور کا آغاز ہے ، پیپلزپارٹی کی قیادت نے ہمیشہ بلوچستان کی ترقی و خوشحالی کو ترجیح دی ہے۔ اانہوں نے کہا کہ صدر مملکت اپنے پچھلے دورے کی طرح ایک بار پھر بلوچستان کی خوشحالی کی بنیاد رکھنے آرہے ہیں،جلد ہی بلوچستان کی عوام مثبت تبدیلی و ترقی کے آثار محسوس کرے گی۔انہوں نےکہا کہ غریب اور مظلوم ہمیشہ پیپلز پارٹی کی طرف دیکھتے ہیں کیونکہ لوگوں کو بنیادی حقوق کی فراہمی ہماری ترجیح ہے۔