بجلی کی فراہمی معطل رہے گی

May 07, 2024

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی (کیسکو) کے اعلامیہ کے مطابق برقی لائنوں کی شفٹنگ اور ترقیاتی کام کے سلسلے میں سریاب گرڈ اسٹیشن کے جوائنٹ روڈ ، نواب خیر بخش مری ، اولڈ لیاقت بازار ، ہزارہ ٹاون فیڈروں سے 7 مئی سے 13 مئی تک صبح 9بجے سے دوپہر2بجے تک بجلی بندرہے گی ، 7 مئی کو تربت گرڈ اسٹیشن پر مرمت کے کام کے باعث 11 کے وی فیڈروں سے صبح9بجے سے دوپہر2بجے تک بجلی کی فراہمی معطل رہے گی ۔