جعفر مندوخیل بلوچستان کے مسائل سے آگاہ ہیں‘ ن لیگ کوئٹہ

May 07, 2024

کوئٹہ(پ ر)پاکستان مسلم لیگ (ن) ضلع کوئٹہ کے سابق صدر ارباب اقبال ، جنرل سیکرٹری جاوید اعوان، سابق کابینہ کے ارکان محمد ذاکر بنگلزئی،طارق محمود بٹ،ضمیر اختر کھوکھر،صابر راجپوت، سلمان درانی، غلام آغا، عامر جاوید،چاچا اورنگزیب، ذیشان مشتاق، میر اسماعیل بنگلزئی، حاجی نوید اعوان،عادل داؤد صراف،ملک عالم کاسی،آصف خان حریفال،چوہدری بابر،اسفند محمد شہی ایڈووکیٹ،سلیم پانیزئی،عمر آغا،رانا مشتاق،فیض جدون،راجہ عقیل،راجہ وقاص،شہیر بگٹی،ارشد ابڑو،عظمت انجم،ٹکری محی الدین،مشتاق کشمیری،ندیم جان نانک،سلیم سنہوترا،اسد دہوار،خرم جدون،ملک محمد سعید، سفر خان،بابر مقصود،محمد زبیر، میر مہر علی نیچاری اور شاہد نذیرودیگر نےپاکستان مسلم لیگ ن کے صوبائی صدر شیخ جعفر خان مندوخیل کوگورنر بلوچستان کا حلف اٹھانے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ جعفر مندوخیل بلوچستان کی محرومیوں اور مسائل سے آگاہ ہیں ۔شیخ جعفر مندوخیل صوبے کے مسائل کے حل کیلئے اپنا بھر پور کرداراداکریں گے اور تمام سیاسی جماعتوں کوساتھ لیکرچلیں گے ۔ انہوں نے پارٹی قائد میاں محمد نواز شریف اور وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے شیخ جعفر مندوخیل کو گورنر بلوچستان نامزد کیا ۔انہوں نے کہا کہ جعفرمندوخیل نے ہمیشہ صوبے کے مسائل کے حل کیلئے اپنا کرداراداکیا۔وہ بلو چستان میں امن وامان کے مسئلے ، معا شی بحران ،صوبے اور وفا ق کے درمیان تعلقات کو بہتر کر نے کے لئے اقدامات اٹھائیں گے۔