بیماریوں سے بچنے کیلئے دمہ کا علاج ضروری ہے‘ طبی ماہرین

May 10, 2024

کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر ) طبی ماہرین نے کہا ہے کہ عالمی ادارہ صحت کے مطابق دنیا بھر میں اس وقت کئی ملین لوگ دمہ کی بیماری میں مبتلا ہیں جس میں ہر عمر کے لوگ شامل ہیں کووڈ وبا جیسی بیماریوں سے بچنے کے لیے دمہ کا علاج ضروری ہے ان خیالات کا اظہار مرکزی صدر پاکستان چیسٹ سوسائٹی پروفیسر ڈاکٹر شیرین خان ، صدر پاکستان چیسٹ سوسائٹی بلوچستان چیپٹر ڈاکٹر سید ہدایت اللہ ، جنرل سیکرٹری ڈاکٹر مقبول احمد لانگو ، ڈاکٹر ثناء اللہ ترین، مرکزی سینئر وائس پریزیڈنٹ ڈاکٹر علی احمد ریکی ، ڈاکٹر محمود احمد شاہوانی ، صوبائی جنرل سیکرٹری ڈاکٹر سید وحید شاہ ، ڈاکٹر سید امان اللہ شاہ و دیگر نے پاکستان چیسٹ سوسائٹی بلوچستان چیپٹر کے زیر اہتمام فاطمہ جناح انسٹیٹیوٹ آف چیسٹ ڈیزیزز کوئٹہ میں عالمی یوم دمہ کی مناسبت سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا مقررین کا کہنا تھا کہ دمہ کا عالمی دن ہر سال دنیا بھر سے دمے کے خاتمے کے لیے منایا جاتا ہے جس کا بنیادی مقصد لوگوں کو دمہ سے آگاہ کرنا ہے۔ مقررین نے کہاکہ عمر، حالت اور مرحلے کے لحاظ سے دمہ کئی اقسام کا ہو سکتا ہے جیسےالرجک دمہ،غیر الرجک دمہ،پیشہ ورانہ دمہ،میمک دمہ ،بچوں کا دمہ،بالغوں میں ہونے والا دمہ، خشک کھانسی دمہ، منشیات کا رد عمل سے ہونے والا دمہ، دمہ کے مرض میں مبتلا افراد کو طبی مشورے کے بغیر پیچیدہ، تیز چلنے والی اور ورزش سے گریز کرنا چاہیےآخر میں ورلڈ Asthama Dayکا کیک کاٹا گیا اور پروفیسر ڈاکٹر شیرین خان نے بہترین کارکردگی دکھانے والے ڈاکٹرز و دیگر میں شیلڈ تقسیم کئے ۔