قیدیوں کی یہ طلب ہے، یہ مانگ
پائیں ہر قسم کی نعمت ہم بھی
رہ سکیں جیل میں گھر کے مانند
چاہتے ہیں یہ سہولت ہم بھی
امریکا نے ایتھوپیا کے تارکین وطن کیلئے عارضی لیگل اسٹیٹس ختم کر دیا۔
ایران نے 2023ء کی نوبیل انعام یافتہ نرگس محمدی کو گرفتار کر لیا۔
پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) مالی بحران کا شکار ہونے لگی، پارٹی چلانے کے لیے اپنے ہر پارلیمنٹرین سے تنخواہ کا 10 فیصد دینے کا کہہ دیا۔
روس نے یوکرین کی 2 بندرگاہوں پر حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں 1 شخص زخمی ہوا ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ تھائی لینڈ اور کمبوڈیا تمام جھڑپیں روکنے پر متفق ہوگئے ہیں۔ انھوں نے مزید کہا کہ تھائی لینڈ اور کمبوڈیا نے جمعہ سے تمام حملے روکنے پر اتفاق کیا ہے۔
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی دورۂ ترکمانستان میں عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں ہوئی ہیں۔
نیشنل گیمز میں پاکستان آرمی نے ہاکی اور ہینڈ بال مینز ایونٹس میں گولڈ میڈلز جیت لیے ہیں۔
لاہور میں ایک دکاندار کو قسطوں پر موٹر سائیکلیں دینے کا کاروبار مہنگا پڑ گیا، قسطوں پر دی گئی موٹر سائیکلوں کے 23 لاکھ روپے کے ٹریفک چالان نکل آئے۔
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 2026ء کی ٹیموں کی بولی جمع کرانے کی تاریخ میں 22 دسمبر تک توسیع کردی گئی۔
ضلع دادو سے تعلق رکھنے والی ام رباب چانڈیو نے کہا ہے کہ سندھ میں سرداری نظام ناسور بن چکا، جس سے ہزاروں لوگ متاثر ہوئے ہیں۔
ممبئی کے معروف انڈر ورلڈ ڈان حاجی مستان کی بیٹی حسین مستان مرزا نے اپنی شناخت حاصل کرنے کے لیے بھارتی وزیرِاعظم نریندر مودی اور وزیرِ داخلہ امیت شاہ سے انصاف کی اپیل کر دی۔
پاکستان کسٹمز نے 5 ماہ میں 30 کروڑ 60 لاکھ روپے سے زائد مالیت کا سونا چاندی ضبط کر لیا۔
خیبر پختونخوا کے ضلع کوہاٹ کے علاقے پنڈی روڈ پربلی ٹنگ آئل ڈپو کے قریب مسافر کوچ اور کار میں تصادم ہوگیا۔
بلوچستان میں موسیٰ خیل کے علاقے چینہ خوندی میں ہیضہ سے 8 افراد جاں بحق ہوگئے۔ کوئٹہ سے موصولہ اطلاعات کے مطابق موسیٰ خیل کے ضلعی افسر صحت عبدالغفار کھیتران کے مطابق جان بحق ہونے والوں میں 6 بچے اور دو مرد شامل ہیں۔
وزارتِ خزانہ کا کہنا ہے کہ اگلے سال کے آخر تک اعلیٰ افسران کےاثاثوں کی تفصیلات عوام کے لیے ویب سائٹ پر دستیاب ہوں گی، وفاقی و صوبائی افسران کے اثاثوں کی جانچ پڑتال بھی ہوگی۔
بالی ووڈ کے شہنشاہ جذبات امیتابھ بچن اپنے چاہنے والوں کی بے مثال محبت دیکھ کر جذباتی ہو گئے۔