اہلیان این اے 148 کی حوصلہ افزائی کا شکریہ : ڈاکٹر روبینہ اختر

May 23, 2024

ملتان(سٹاف رپورٹر ) سیاسی رہنما ڈاکٹر روبینہ اختر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ اہلیان این اے 148 کی جانب سے الیکشن مہم کے دوران جو عزت اور حوصلہ افزائی کی گئی وہ اس پر ووٹرز کا شکریہ ادا کرتی ہوں ،انہوں نے کہا کہ حلقے کی خدمت کرنا اپنا فرض سمجھتی ہوں اور عوام کی زندگی کو مزید بہتر بنانے کے لیے کوششیں جاری رکھوں گی ،اس موقع پرتسلیم بانو،رضیہ سلطانہ ،بشراں بی بی ہمراہ موجود تھی۔