کمشنرکا ڈپٹی کمشنر کے ہمراہ سٹی ڈی ایچ کیو ہسپتال اور ڈرگ ریہیبلیٹیشن سنٹر کا دورہ

June 14, 2024

ملتان (سٹاف رپورٹر) کمشنر ملتان ڈویژن مریم خان نے ڈپٹی کمشنر وسیم حامد سندھو کے ہمراہ سٹی ڈی ایچ کیو ہسپتال کا دورہ کیا اور ادویات کے سٹاک اور طبی سہولیات کی انسپکشن کی۔ انہوں نے مریضوں سے ملاقات کی اور ایمرجنسی وارڈ کی انسپکشن کی۔انہوں نے پیرا میڈیکل سٹاف اور ڈاکٹرز کی حاضری یقینی بنانے کا حکم دیا،دریں اثناانہوں نے ڈرگ ریہیبلیٹیشن سنٹر کا دورہ کیا اور پریکٹیکل امتحان کی انسپکشن کی، کمشنر کی کاوشوں سے نشے کے عادی 18 افراد صحت مند زندگی کی جانب لوٹ آئے۔ بحالی مرکز برائے انسداد منشیات میں زیر علاج افراد نے ٹیکنیکل تربیتی کورسز مکمل کرلئے۔