2023-24 ،ملتان ڈویژن میں متعدد ترقیاتی سکیمیں مکمل کی گئیں

June 14, 2024

ملتان (سٹاف رپورٹر) سال 2023-24 ملتان ڈویژن میں متعدد ترقیاتی سکیمیں مکمل کی گئیں جبکہ بیشتر تکمیل کے مراحل میں داخل ہوگئیں۔ کمشنر ملتان ڈویژن مریم خان نے کہا کہ کچا کھو تا عبدالحکیم 20 کلومیٹر سڑک ایک ارب روپے کی لاگت سے مکمل کی گئی۔شجاع آباد تا جلال پور پیر والا 48.50 کلومیٹر سڑک ڈھائی ارب روپے کی لاگت سے مکمل کی گئی۔قادر پور راں پل چٹھہ 20 کلومیٹر کی سڑک 407 ملین روپے سے مکمل کی گئی۔نشتر ٹو تا لاڑ 5 کلومیٹر کی سڑک 70 کروڑ روپے کی لاگت سے مکمل کی گئی۔208بیڈز پر مشتمل کارڈیولوجی ہسپتال 5 ارب روپے کی لاگت سے مکمل کیا گیا۔144 بیڈز پر مشتمل پناہ گاہ 10 کروڑ روپے کی لاگت سے مکمل کی گئی۔10 ارب روپے کی لاگت سے نشتر ٹو کا فیز ون فعال کیا گیا۔چلڈرن ہسپتال کی ایمرجنسی 12 کروڑ روپے کی لاگت سے اپگریڈ کی گئی۔نشتر ہسپتال کے 8 وارڈ 56 کروڑ روپے کی لاگت سے اپ گریڈ کیے گئے ۔نشتر ہسپتال کی 8 وارڈز کی اپگریڈیشن 57 کروڑ روپے کی لاگت سے جولائی تک مکمل کر لی جائے گی۔