ڈکیتی و چوری کی وارداتوں میں کئی شہری لاکھوں کی نقدی،طلائی زیورات سے محروم

June 14, 2024

ملتان(سٹاف رپورٹر) ڈکیتی اورچوری کی وارداتوں میں شہری لاکھوں کی نقدی،طلائی زیورات،موٹرسائیکلیں،موبائلزفونز سمیت دیگر سامان سے محروم۔ پولیس چیف فرضی کارروائیاں کرتے فوٹو سیشن کی حد تک محدود ہوکر رہ گیا اور کارکردگی پر سوالیہ بن گیا تھانہ بستی ملوک کے علاقے 18پل اللہ دتہ سے دو ڈاکو اسلحہ کے زور پر70ہزار و موبائل چھین کر فرار ہوگئے،سٹی شجاع آباد کے علاقے سکندر آباد محمد جاوید سے چھے مسلح ڈاکو 1لاکھ38ہزار لوٹ کر فرار،تھانہ نیوملتان کے علاقے قصوری چوک محمد وسیم سے دومسلح ڈاکو 15ہزار لے گئے،تھانہ مخدوم رشید کے علاقے پل مانگا محمد شعیب سے دو ڈاکو گن پوائنٹ پر 22ہزار چھین کر لے گئے،پرانا دنیا پورروڑ محمد فاروق سے دوڈاکو40ہزار چھین لیا،حسینہ چوک محمد شہروز سے دو مسلح نامعلوم 50ہزار لوٹ کر فرار،محمد اعجاز سے دومسلح 70ہزار لے گئے،تھانہ چہلیک کے علاقے چوک کچہری فیصل نعیم سے دو مسلح نے 10ہزار و موبائل چھین لیا،تھانہ قطب پور کے علاقے محلہ فاروق پورہ محمد نیاز سے دو ڈاکو10ہزار وموبائل لے گئے،تھانہ ممتازآباد کے علاقے صابر حسین سے دو مسلح 14ہزار و موبائل لے گئے،عمر فاروق چوک ذیشان سے دو ڈاکو اسلحہ کی نوک پر2لاکھ روپے چھین کر فرارجبکہ قادرپورراں کے علاقے ریلوے پھاٹک زین العابدین سے پانچ مسلح موٹرسائیکل لے گئے۔ گورنمنٹ پرائمری گرل سکول جہانگیر آباد سے شبانہ نورین بی بی نے پولیس کو اطلاع دی کہ رات سکول کو تالے لگاکر گئے صبح پہنچے تو یوپی ایس بیٹری،اور دوپرانے چھت والے پنکھے چوری ہو چکے تھے۔