6منشیات فروش گرفتار، شراب اور چرس برآمد

May 23, 2024

ملتان(سٹاف رپورٹر ) پولیس نے 6منشیات فروشوں کو گرفتار کر کے شراب اور چرس برآمد کر لی ۔مخدوم رشید پولیس نے ملزم خالد محمود عرف خالدی سے600لٹر الکوہل ،سٹی شجاع آباد پولیس نے ملزم اللہ یار سے10لٹر شراب ،ملزم عامر سے15لٹر شراب،سیتل ماڑی پولیس نے ملزم ظہور احمد سے120گرام چرس ،شاہ شمس پولیس نے ملزم رمضان سے10لٹر شراب جبکہ ممتازآباد پولیس نے ملزم ساجد سے12بوتلیں ولایتی شراب برآمد کرلی ،پولیس نے مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی ہے۔