ہائیکورٹ نے ایم ڈی اے کیخلاف دائر ریفرنس پر سماعت مکمل کرلی، فیصلہ محفوظ

May 23, 2024

ملتان( سٹافرپورٹر) لاہور ہائیکورٹ ملتان بنچ نے ایم ڈی اے کے خلاف دائر ریفرنس پر سماعت مکمل کرنے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا، فریقین کی جانب سے دلائل مکمل کئے گئے ۔ عدالت عالیہ میں درخواست گزار خدابخش وغیرہ کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ ایم ڈی اے نے پانچ اگست 1993 کو لینڈ ایکوزیشن ایکٹ کے تحت جہانگیرآباد میں اراضی حاصل کی ۔ جس کا معاوضہ 220 روپے فی مرلہ منظور ہوا ۔ لیکن 31 سال گزرنے کے باوجود ابھی تک ایک پیسے کی ادائیگی نہیں کی گئی ۔سینئر سول جج نے اس ایوارڈ کے خلاف ریفرنس منظور کیا اور اراضی کا معاوضہ بڑھادیا ۔ اور تاخیر کی صورت میں سود مرکب ادا کرنے کا حکم دیا ۔جس کو ایم ڈی اے نے سیشن عدالت میں چیلنج کیا مگر 2015 میں ان کی اپیل بھی خارج کردی گئی ۔ پیٹیشنرز کے کونسل نے استدعا کی کہ ان کے مؤکلان کو مارکیٹ ریٹ کےمطابق معاوضہ ادا کیا جائے ۔