فوڈ اتھارٹی کی کیچپ یونٹ پر کارروائی،650 کلو باسی ٹماٹر تلف

May 23, 2024

ملتان ،خانیوال(سٹاف رپورٹر،نمائندہ جنگ)پنجاب فوڈ اتھارٹی نے پل رانگو میں کیچپ یونٹ پر کارروائی کرتے ہوئے 650 کلو باسی ٹماٹر تلف کردیئے ،کیچپ یونٹ کی اصلاح تک پروڈکشن بند کردی،تفصیل کے مطابق فوڈ سیفٹی ٹیم نے پل رانگو پر کیچپ یونٹ پرچھاپہ مارا۔اس دوران خراب ٹماٹروں کے استعمال سے مضر صحت کیچپ تیار کی جارہی تھی۔قوانین کی سنگین خلاف ورزی پر فوڈ بزنس مالکان کو بہتری تک کام سے روک دیا گیا ۔