سوئی گیس ٹاسک فورس کی کارروائی، مزید 4 کنکشن منقطع،متعدد کی ایکسٹینشن اتروادی گئیں

May 23, 2024

ملتان (سٹاف رپورٹر) سوئی گیس ٹاسک فورس نے کارروائی کرتے ہوئے مزید 4 صارفین کےکنکشن منقطع کرتے ہوئےمیٹر اتار لئے، گلذیب کالونی میں ایک گھریلو میٹر کو کمرشل استعمال کیا جارہا تھا۔ دوسرے کیس میں ایک صارف کمپریسر مشین لگا کر گیس کھینچنے میں ملوث پایا گیا۔ تیسرے کیس میں ایک صارف نے پہلے خودساختہ میٹر تبدیل کیا اور پھر میٹر کو ریورس بھی کیا۔ ایک صارف نان بلنگ پر تھا۔ اسکا میٹر اور رائزر بھی قبضہ میں لے لیا گیا۔ اسکے علاوہ میاں چنوں میں ایک صارف کا میٹر ریورس ہونے کی بنا پر تبدیل کرکے لیبارٹری بھجوا دیا گیا جبکہ 50 سے زائد صارفین کی ایکسٹینشن اتروا دی گئیں۔ شجاع آباد میں میٹر ریورس کی بنا پر ایک میٹر جو تبدیل کروایا گیا اور 10 صارفین کی ایکسٹینشن اتروادی گئیں۔ ملتان میں4 صارفین کی ایکسٹینشن اتروا دیں گئیں۔