مختلف جرائم پر 17افراد کیخلاف مقدمات درج

May 23, 2024

ملتان( سٹاف رپورٹر ) پولیس نے بجلی چوری ،کھلا پٹرول فروخت کرنے اور تیزرفتاری کے الزام میں 17افراد کے خلاف مقدمات درج کرلئے ۔بجلی چوری کے الزام میں شاہ شمس پولیس نے ملزم عرفان،راشد علی ،ممتازآباد پولیس نے ملزم عبدالکریم ،خالد ،کھلا پٹرول فروخت کرنے کے الزام میں قطب پور پولیس نے ملزم اویس،عرفان،سرور،سیتل ماڑی پولیس نے ملزم قیصر،اسلم جبکہ تیزرفتاری کے الزام میں بدھلہ سنت پولیس نے ملزم نثار،عدنان ،مخدوم رشید پولیس نے ملزم عبدالغنی ،عبدالرشید،بستی ملوک پولیس نے ملزم مجاہد عباس،مجاہد حسین ،صدر جلالپور پولیس نے ملزم عمران کیخلاف کارروائی شروع کردی ہے۔