تاریخی گوردوارہ بھائی کرم سنگھ کے تحفظ و بحالی کا کام شروع

June 16, 2024

لاہور(خصوصی رپورٹر)سکھ مذہب کے تاریخی گوردوارہ بھائی کرم سنگھ کے تحفظ و بحالی کا کام شروع ،والڈ سٹی لاہور اتھارٹی اور متروکہ وقف املاک کی شراکت سے بحالی کا کام ہو گا ،اس منصوبے کو مکمل طور پر متروکہ وقف املاک کی طرف سے مالی اعانت فراہم کی گئی ہے اور والڈ سٹی آف لاہور اتھارٹی کے ذریعے عمل میں لایا جائے گا۔مئی 2024 کو شروع ہونے والے اس منصوبے کا مقصد 19ویں صدی کے اس گورودوارے کی سابقہ ​​شان و شوکت کو بحال کرناہے۔