عید پر گوشت سبزیوں کے ساتھ مکس کر کے کھائیں، ماہرین طب

June 16, 2024

لاہور ( محمد صابر اعوان سے ) عیدقرباں پر پیٹ، ہاضمےاور بلڈ پریشر سمیت دیگر بیماریوں سے بچنے کیلئے گوشت احتیاط سے کھائیں،جلد بازی میں کہیں ہڈی گلہ میں نہ پھنس جائے۔ معدہ اور آنتوں کی بیماری سے بچنے کیلئے تیز مصالحہ والی خوراک سے پرہیز بہتر ہے جبکہ حاملہ خواتین کلیجی کھانے سے اجتناب برتیں۔گوشت کو سبزیوں کے ساتھ مکس کر کے کھائیں ساتھ میں رائیتہ دہی اور سلاد کا بھی استعمال کریں ۔یہ مشورے عید الضحی کی آمد کے موقع پرلاہور جنرل ہسپتال اور میو ہسپتال کے ماہرین طب نے جنگ سے گفتگومیں شہریوں کواحتیاطی تدابیربتاتے ہوئے دیئے، پروفیسر آف میڈیسن کنگ ایڈووڈ میڈیکل یونیورسٹی ومیو ہسپتال ڈاکٹر اسرار الحق طور، اسسٹنٹ پروفیسر آف میڈیسن ڈاکٹر محمد مقصود،کنسلٹنٹ گائناکالوجسٹ ڈاکٹر لیلیٰ شفیق اور ڈاکٹر نادیہ ارشد نےکہی ۔