بھارتی ریاست اتر پردیش میں 10 فُٹ لمبا مگرمچھ نہر سے باہر نکل آیا

May 29, 2024

بھارتی ریاست اتر پردیش میں 10 فُٹ لمبا مگرمچھ نہر سے باہر نکل آیا جس سے علاقے میں خوف و ہراس اور افرا تفری مچ گئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مگرمچھ نہر سے نکل کر قریبی علاقے میں آگیا اور پھر بعدازاں لوگوں کے جمع ہونے پر اس نے ریلنگ پر چڑھنے کی بھی کوشش کی۔

مقامی لوگوں کے اطلاع دینے پر پولیس اور محکمہ جنگلات کی ٹیم کے اہلکار مگرمچھ کو پکڑنے کے لیے موقع پر پہنچے، مگرمچھ کو پکڑنے کی کوشش کے دوران اس نے دوبارہ نہر میں جانے کے لیے ریلنگ پر چڑھنے کی کوشش کی تاہم وہ ایسا کرنے میں ناکام رہا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بعدازاں مگرمچھ کو پکڑنے کے لیے محکمہ جنگلات کے اہلکاروں نے اس کے چہرے پر کپڑا ڈال دیا اور رسیوں کی مدد سے اسے قابو کرلیا۔

بھارتی حکام کے مطابق مگرمچھ کو کئی گھنٹے کی کوششوں کے بعد پکڑ کر دوبارہ نہر میں چھوڑ دیا گیا۔