بھارتی شہری چیلنج پورا کرنے کیلئے پلیٹ بھر کے ہری مرچیں کھاگیا

May 30, 2024

بھارت کے شہر دہلی سے تعلق رکھنے والے ایک فوڈ بلاگر روی کی چیلنج پورا کرنے کے لیے کچی مرچیں کھاتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

روی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں اسے کچی ہری اور لال مرچوں سے بھری ہوئی ایک بڑی پلیٹ میں سے ایک کے بعد ایک مرچیں کھاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

فوڈ بلاگر نے ایک کے بعد ایک مرچیں کھانے کی وجہ سے ہونے والی جلن کو کم کرنے کے لیے بٹر ملک کا سہارا لیا۔

روی نے یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں بتایا کہ یہ انسٹاگرام پر 20 ہزار فالوورز ہونے پر لیا گیا چیلنج ہے۔

اس ویڈیو کو سوشل میڈیا پر ابھی تک 78 ہزار سے زائد ویوز مل چکے ہیں اور صارفین کمنٹس سیکشن میں اس طرح کا خطرناک چیلنج لینے پر فوڈ بلاگر کی صحت کے حوالے سے اپنے خدشات کا اظہار کر رہے ہیں۔