محمد علی ملکانی سندھ بھر کی سرکاری جامعات کے پرو چانسلر مقرر

June 14, 2024

صوبائی وزیر برائے بورڈز و جامعات محمد علی ملکانی ۔ فوفو: فائل

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے صوبائی وزیر برائے بورڈز و جامعات محمد علی ملکانی کو سندھ بھر کی سرکاری جامعات (ماسوائے میڈیکل) کا پرو چانسلر کردیا ہے۔

اس حوالے سے سکریٹری بورڈز و جامعات عباس بلوچ نے باقاعدہ نوٹفکیشن جاری کردیا ہے۔

نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ صوبائی وزیر صحت عذرا فضل پیچوہو کو میڈیکل جامعات کی پرو چانسلر مقرر کردیا ہے۔