ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، بنگلہ دیش نے نیپال کو 21 رنز سے شکست دے دی

June 17, 2024

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے 37 ویں میچ میں بنگلہ دیش نے نیپال کی ٹیم کو 21 رنز سے شکست دے کر سپر 8 میں جگہ بنالی۔

کنگز ٹاؤن میں کھیلے گئے میچ میں نیپال نے ٹاس جیت کر بنگلہ دیش کے خلاف فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔

بنگلہ دیش کی پوری ٹیم 19.3 اوورز میں 106 بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی۔ شکیب الحسن 17، محموداللّٰہ 13 اور جیکر علی نے 12 رنز بنائے۔

بعدازاں نیپال کی ٹیم ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے 19.2 اوورز میں 85 رنز ہی بنا سکی۔

نیپال کے بولرسومپال کامی،دیپندر سنگھ ایری اورروہت کمار پوڈیل نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔