محسن نقوی کی ہدایت پر عید کے دن بھی ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری

June 17, 2024

وزیر داخلہ محسن نقوی کی ہدایت پر عیدالاضحیٰ کے پہلے دن بھی اسلام آباد میں ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری رہا۔

کیپٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) انتظامیہ نے کئی برس سے رکے منصوبوں پر ترقیاتی کام کا آغاز کردیا۔

چیئرمین سی ڈی اے اور چیف کمشنر اسلام آباد نے عید کے دن بھی تمام ترقیاتی کاموں کی نگرانی کی۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے عید تعطیلات کے باوجود فرائض میں مصروف عملے کی کارکردگی کو سراہا۔

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ سی ڈی اے انتظامیہ اور ورکرز شاباش کے مستحق ہیں، اسلام آباد کے کئی سکیٹرز میں رکے ہوئے ترقیاتی کام کا آغاز ترجیح ہے۔