وزیراعظم شہبازشریف کا سیاسی جماعتوں کی قیادت سے ٹیلیفونک رابطہ

June 18, 2024

وزیراعظم شہباز شریف نے ملکی سیاسی جماعتوں کی قیادت سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔

پرائم منسٹر ہاؤس کے اعلامیے کے مطابق وزیراعظم نے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان، عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) صدر ایمل ولی خان، صدر نیشنل پارٹی عبدالمالک بلوچ سے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔

شہباز شریف نے حافظ نعیم الرحمان، ایمل ولی خان اور عبدالمالک بلوچ کو عید الاضحی کی مبارک باد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔