کرم میں سیکورٹی فورسز کی گاڑی پر آئی ای ڈی حملہ، 5 جوان شہید

June 21, 2024


خیبر پختونخوا کے ضلع کرم کے علاقے صدہ میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی پر آئی ای ڈی حملہ ہوا ہے، جس کے نتیجے میں 5 بہادر جوانوں کی شہادت ہوئی ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق حوالدار عقیل احمد، لانس نائیک محمد طفیر اور سپاہی انوش رفون شہید ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سپاہی محمد اعظم خان اور سپاہی ہارون نے بھی جام شہادت نوش کیا۔

آئی ایس پی آر کا کے مطابق علاقے میں موجود دہشتگردوں کے خاتمے کیلئے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ گھناؤنے فعل کے مرتکب افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا، سیکیورٹی فورسز دہشتگردی کی لعنت کو ختم کرنے کیلئے پرعزم ہیں، ہمارے بہادر سپاہیوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔