خسرہ کے220مشتبہ کیسز رپورٹ

June 24, 2024

لاہور(جنرل رپورٹر) صوبہ بھر میں بچوں میں خسرہ کے 220 مشتبہ کیسز رپورٹ ہوئے، تاہم خسرہ کے باعث کوئی بچہ جاں بحق نہیں ہوا، رواں سال میں اب تک 14809 خسرہ کے کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں، 24 گھنٹوں میں لاہور میں 27، ملتان میں 20 ، فیصل آباد میں 23کیسز رپورٹ ہوئے۔