ملک اسفندیار خان انتقال کرگئے

June 24, 2024

پشاور(جنگ نیوز) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی کونسل کے رکن اور تحصیل چمکنی کے سینئر نائب صدر ملک اجمل خان کے جوانسال صاحبزادے ملک اسفندیار خان انتقال کرگئے۔مرحوم کی نماز جنازہ گزشتہ روز چغل پورہ میں ادا کی گئی ۔ مرحوم سکول ٹیچر ملک سہیل کے بھتیجے اور ملک نعیم جان ایڈووکیٹ کے بھانجے تھے۔