آئی جے ٹی کی خیبر میڈیکل کالج انتظامیہ کی مذمت

June 28, 2024

پشاور (خصوصی نامہ نگار) اسلامی جمعیت طلبہ نے خیبر میڈیکل کالج انتظامیہ کی جانب سے ہاسٹلوں کی بندش کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کالج صوبے کا ایک تاریخی ادارہ ہے جس نے اس سر زمین کو بہت نامور اور قابل ڈاکٹرز کی کھیپ مہیا کی ہےلیکن کالج کی انتظامیہ کی نا اہلی کے سبب طلباء و طالبات مشکلات کا شکار ہیں۔ آئی جے ٹی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ گرمیوں کی تعطیلات میں بِجلی بِل بچت کے لئےتین مہینوں کے لئے ہاسٹل مکمل طور پر بند کردئیے گئے ہیں جس سے دور دراز کے طلباء کے لئے سخت مشکل پیدا ہوگئی ہے۔ جو مختلف بین الاقوامی امتحانات کی تیاری میں مشغول تھے، ہاؤس جاب کے انٹرویو کے لئے آنے والے نئے فارغ التحصیل ڈاکٹرز کے لئے بھی سینا ہال کے دروازے بند کردئیے گئے۔طلبہ کو آسانی فراہم کرنے کی بجائے ان پر ایف آئی آر کاٹی گئی ہے حکومت کالج انتظامیہ کے اقدامات کا نوٹس لیکر طلبہ کو آسانی فراہم کرے۔