خاتون کھلاڑی کو تشدد کرکے تیسری منزل سے نیچے گرادیا گیا

June 28, 2024

پشاور(جنگ نیوز)مجھے انصاف دلایا جائے اور ملزمان کو فوری طور پر گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لاکر سزا دی جائے ان خیالات کا اظہار خاتون کھلاڑی شازیہ ناز نے کیا انہوں نے کہا کہ ملزمان نے مجھے بے دردی سے تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد تیسری منزل سے گرا دیا،میں زندگی اور موت کے کشمکش میں لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں زیر علاج ہوں، ان لوگوں نے میری زندگی تباہ کردی ان کو ایسی سزا ملنی چاہئیے کہ آئندہ خاتون کے ساتھ کو ظلم و زیادتی نہ کریں،انہوں نے کہا کہ میں پاکستان کے لئے کھیلی ہوں اگر مجھ سے ایسی ظلم و ذیادتی ہوتی ہے تو عوام خواتین کا تو کہہ نہیں سکتے،انہوں نے چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ اور وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور سے مطالبہ کیا کہ میرے ساتھ انصاف کیا جائے اور میرے ملزمان کو گرفتار کیا جائے۔