ججز اور ملازمین ملکر انصاف کی فراہمی یقینی بنانے میں کردار ادا کریں،چیف جسٹس

June 29, 2024

پشاور(نیوز رپورٹر ) پشاور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اشتیاق ابراہیم نے کہا ہے کہ ججز کے ساتھ ساتھ منسٹیریل سٹاف کا کردار بھی انصاف کی فراہمی میں اہم کردار ادا کررہا ہے کیونکہ وہ عدالتی نظام میں ایک اہم جز کی حیثیت رکھتا ہے تمام ججز اور ملازمین ایک ساتھ ملکر لوگوں کو انصاف کی فراہمی یقینی بنانے میں اپنا کردار ادا کریں انہوں نے ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز پشاور ہائیکورٹ میں منسٹریل سٹاف کے دو ڈرائیوروں کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر تقریب سے خطاب کے دوران کیا اس موقع پر پشاور ہائیکورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس اعجاز انور ، رجسٹرار پشاور ہائیکورٹ اختیار خان، ایڈیشنل رجسٹرار ایڈمنسٹریشن ممریز خان خلیل، ایڈیشنل رجسٹرار جوڈیشل ہدایت اللہ خان اور پی ایس او ٹو چیف جسٹس سمیت ریٹائرڈ ہونے والے ملازمین اور دیگر عملہ بھی موجود تھا اس موقع پر چیف جسٹس نے ریٹائرڈ ہونے والے ڈرائیورز عبدالملک اور صحبت شاہ کو شیلڈ بھی دیں اور ان کےلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا واضح رہے کہ مذکورہ ڈرائیور اپنی 60 سالہ مدت پوری کرنے کے بعد پشاور ہائیکورٹ سے ریٹائرڈ ہوگئے اس موقع پر ان کے اعزاز میں منسٹریل سٹاف نے تقریب کا بھی انعقاد کیا اور مختلف کیڈر کے ججز اور سٹاف نے انہیں تحائف دیئے۔