پشاور فلاحی مراکز برائے پاپولیشن ویلفیئر اسسٹنٹس کا ماہانہ اجلاس

June 28, 2024

پشاور (خصوصی نامہ نگار )ضلع پشاور کے فلاحی مراکز برائے پاپولیشن ویلفیئر اسسٹنٹس کا ماہانہ اجلاس ڈسٹرکٹ پشاور پاپولیشن ویلفیئر آفسیر سمیع اللہ خان خلیل کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں ڈپٹی ڈسٹرکٹ پالولیشن آفسر کاشف فدا اور ضلع پشاور کے مرد اسسٹنٹس نے شرکت کی۔ سمیع اللہ خان خلیل نے اجلاس کو محکمہ بہبودآبادی کی سرگرمیوں، مانع حمل ادویات کی فراہمی، آگاہی سیشنز اور خاندانی منصوبہ بندی کے حوالے سے آگاہی کے جاری مختلف پروگرامز کے بارے سے آگاہ کیااور کہا کہ آبادی میں اضافے کی وجہ سے معاشرے کو بہت سارے مسائل کا سامنا ہے، محکمے کو آبادی کنٹرول کرنے کیلئے تیز ترین قدامات کرنے ہوں گے۔اجلاس میں متعلقہ افسران نے فلاحی مراکز کے شرکاءکو انسداد ڈینگی مہم کے حوالے سے بریفنگ دی۔ اور ہدایات جاری کیں کہ انسداد ڈینگی مہم میں کردار ادکیا جائے۔ ضلعی اور تحصیل انتظامیہ ، سرکا ری ادارے اور بالخصوص محکمہ خاندانی منصوبہ بندی سے وابستہ اہلکار ڈینگی کے مکمل خاتمے کے لئے بھر پور کر دار ادا کریں گے ، مہم میں دیگر محکموں کی معاونت کی جائے۔ ضلعی آفیسرنے کہاکہ ڈینگی سے متعلق تمام فلاحی مراکز کی کارکردگی جانچنے کی نگرانی کی جارہی ہے ، فیملی ویلفیئر اسسٹنٹس اپنی کارکردگی مزید بہتر بنائے،اپنے متعلقہ علاقوں میں ڈینگی سے بچاؤ سے متعلق ضابطہ اخلاق پر سختی سے عملدرآمد کرکے عوام میں شعور بیدار کریں۔