LPGاور عوامی رکشہ یونین کاکل سےمہنگائی کیخلاف تحریک چلانیکا اعلان

July 02, 2024

لاہور(نیوزرپورٹر )عوامی رکشہ یونین نے پٹرولیم مصنوعات،بجلی، گیس، ایل پی جی کی قیمتوں میں ظالمانہ اضافے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ جس میں سینکڑوں رکشہ ڈرائیوروں نے شرکت کی۔ مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین یونین مجید غوری نے کہا کہ230روپے فروخت ہونے والی ایل پی جی 400روپے تک بلیک میں فروخت ہورہی ہے۔ایل پی جی اور عوامی رکشہ یونین نےکل 3 جولائی سے تحریک چلانے کا اعلان کر دیا ، ایل پی جی ایسوسی ایشن کے چیئرمین عرفان کھوکھر کے ہمراہ لبرٹی چوک سے تحریک کا آغاز ہوگا۔