برطانوی پاکستانی وکیل لیبر رہنما کیئر اسٹارمر سے مقابلہ کرینگی

July 03, 2024

لندن (مرتضیٰ علی شاہ) برطانوی پاکستانی وکیل مہرین ملک 4 جولائی کے انتخابات کے لیے سینٹرل لندن کے حلقے میں لیبر رہنما اور وزیر اعظم کی امید رکھنے والے سر کیر اسٹارمر سے مقابلہ کر رہی ہیں، جس کا مقصد اسٹارمر کو اگلی حکومت کی قیادت کرنے کے لیے 10 ڈاؤننگ سٹریٹ میں داخل ہونے سے روکنا ہے۔ کنزرویٹو پارٹی نے سابق وکیل سر کیر اسٹارمر کو چیلنج کرنے کے لیے وکیل مہرین ملک کو ٹکٹ دیا ہے جو آخری بار لندن کی اسی نشست سے جیتے تھے اور اب اسے دوبارہ جیتنے کی کوشش کر رہے ہیں کیونکہ پولز سے پتہ چلتا ہے کہ لیبر اگلی حکومت بنانے کے لیے بھاری اکثریت کی طرف بڑھ رہی ہے۔ تاہم، کیر سٹارمر کو اہم چیلنج لاہور میں پیدا ہونے والی مہرین ملک کی جانب سے آیا ہے جو کہ سینیٹ کے سابق چیئرمین وسیم سجاد کی بھانجی، بھارت میں پاکستان کے سابق ہائی کمشنر شاہد ملک کی بیٹی اور سپریم کورٹ آف پاکستان کے سابق جج کی پوتی ہیں۔