انٹرمیڈیٹ سالانہ امتحانات کا پہلا مرحلہ کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر

July 03, 2024

کراچی(اسٹاف رپورٹر) اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے تحت ہونے والے انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات برائے 2024ء کے امتحانات کا پہلا مرحلہ کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوگیا ہے۔چیئرمین انٹربورڈ پروفیسر نسیم احمد میمن نے امتحانات کے کامیاب انعقاد کیلئے وزیر یونیورسٹیرز اینڈ بورڈز محمد علی ملکانی کی خصوصی توجہ، تعاون اور رہنمائی پر ان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق امتحانات کے پہلے مرحلہ میں صبح اور شام کی شفٹوں میں مجموعی طور پر 179امتحانی مراکز پر گیارہویں اور بارہویں جماعتوں کے سائنس پری انجینئرنگ، پری میڈیکل، سائنس جنرل ا ور ہوم اکنامکس گروپس کے امتحانات لیے گئے جس میں ایک لاکھ 39ہزار سے زائد طلبہ و طالبات شریک ہوئے۔