بھارتی آرمی چیف کی پھر گیدڑ بھپکی

September 25, 2017

بھارتی آرمی چیف نے ایک بار پھر پاکستان کو نام نہاد سرجیکل اسٹرائیک کی دھمکی دی ہے۔

انہوں نے نام نہاد سرجیکل اسٹرائیک کا ذکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ دوسری طرف کا رویہ ٹھیک نہیں ہوا تو دوبارہ سے ایسا کرسکتے ہیں۔

نئی دہلی میں ہونے والی ایک کتاب کی تقریب رونمائی میں بھارتی آرمی چیف بپن راوت کا کہنا تھا کہ سرجیکل اسٹرائیک ایک پیغام تھا جو ہم دینا چاہتے تھے اور میرے خیال سے پیغام ان کو سمجھ آ گیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ دوسری طرف کا رویہ ٹھیک نہ ہوا توضرورت پڑنے پر سرجیکل اسٹرائیک دوبارہ بھی دہرا سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال ستمبر میں بھارت کی جانب سے نام نہاد سرجیکل اسٹرائیک کا جھوٹا دعویٰ کیا گیا تھا جسے پاکستان کی جانب سے سختی سے مسترد کردیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیے: سرجیکل اسٹرائیکس کا بھارتی دعویٰ بے بنیاد ہے،آرمی چیف

یہ بھی پڑھیے: بھارت نے کوئی سرجیکل اسٹرائیک نہیں کی، آئی ایس پی آر

یہ بھی پڑھیے: سرجیکل اسٹرائیک کا دعویٰ، بھارت میں بھی متنازع

یہ بھی پڑھیے: سرجیکل اسٹرائیک کے دعوے پر عالمی میڈیا کو شکوک

یہ بھی پڑھیے: سرجیکل اسٹرائیک کا بھارتی دعویٰ جھوٹی کہانی ہے،حریت رہنما

یہ بھی پڑھیے: مودی نے کابینہ ارکان کو سرجیکل اسٹرائیک پر بات کرنے سے روک دیا