• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرجیکل اسٹرائیکس کا بھارتی دعویٰ بے بنیاد ہے،آرمی چیف

Surgical Strikes The Indian Claim Is Baseless Army Chief
وزیراعظم نوازشریف اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے، جس کے دوران آرمی چیف نے کنٹرول لائن پر فائرنگ کے واقعات سے آگاہ کیا۔آرمی چیف نے سرجیکل اسٹرائیکس کے بھارتی دعوے کو بے بنیاد قرار دیا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم اور آرمی چیف کے درمیان کنٹرول لائن کی صورتحال پر گفتگو ہوئی، آرمی چیف نے وزیراعظم کو سرحدپر صورتحال سے آگاہ کیا۔

آرمی چیف نے وزیراعظم نواز شریف کو بتایا کہ سرجیکل اسٹرائیکس کا بھارتی دعویٰ بے بنیاد ہے۔ مسلح افواج نے بھارتی اشتعال انگیزی فائرنگ کا بھرپور جواب دیا، ملکی سلامتی کیلئے مسلح افواج مکمل تیار ہیں ۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے اس موقع پر کہا کہ پوری قوم کا جذبہ وطن کی حفاظت کے لیے بلند ہے۔

ادھر موجودہ صورتحال پر غور کےلیے وزیراعظم نے کابینہ اجلاس کل طلب کرلیا ہے۔ وزارت خارجہ اوردفاعی حکام خطےکی سلامتی کی صورتحال پربریفنگ دیں گے، اجلاس میں بھارت کےجارحانہ رویےکامعاملہ عالمی فو رمزپراٹھانےسےمتعلق اقدامات کابھی جائزہ لیاجائےگا۔
تازہ ترین