چاق و چوبند رہنا ہے تو !!

September 16, 2018

محمّد علیم نظامی، لاہور

٭صبح سویرے بیدار ہوں۔

٭نمازِ فجر ادا کرنے کے بعد کم از کم آدھا گھنٹہ چہل قدمی کریں۔اگر گھر میں باغیچہ یا نزدیک کہیں پارک ہو، تو 10 منٹ تک ننگے پاؤںسرسبز گھاس پر چلیں۔

٭اچھی صحت کے لیے ناشتا ضرور کریں۔

٭دفتر میں دیر تک کرسی پر بیٹھا جاتا ہے، جس کے مُضر اثرات سے انکار نہیں، لہٰذا کرسی پر بیٹھے بیٹھے گردن، بازوئوں اور ٹانگوں کو آہستہ آہستہ حرکت دیں۔ اس طرح جسمانی فٹنس برقرار رہتی ہے۔

٭چُست اور چاق چوبند رہنے کے لیے ہلکی پھلکی ورزش بھی ضروری ہے۔

٭پانچوں وقت کی نماز ادا کرنے والے افراد، بے نمازیوں کے مقابلے میں زیادہ متحرک رہتے ہیں۔

٭باقاعدگی سے قرآنِ پاک کی تلاوت کریں، اس سے چہرہ پُررونق ہوجاتا ہے۔

٭سہ پہر کے وقت تیز تیز چلنا یا دوڑنا بھی بے حد فائدہ مند ثابت ہوتا ہے۔

٭حالات چاہے جیسے بھی ہوں، اپنا موڈ خوش گوار رکھیں۔

٭اوّل تو کوشش کریں کہ غصّے پر قابو ہی رہے، مگر بعض اوقات غصّہ وقت کا تقاضا بن جاتا ہے، تو ایسے میں بھی اس کا اظہار مناسب انداز سے کریں،اسے سَر پر سوار نہ ہونے دیں۔