نئی کتاب: اسکول نگر

September 23, 2018

مصنّف:امجد محمود چشتی

صفحات: 140، قیمت: 70روپے

ناشر:مرکز ادب، خواجہ بُک سینٹر، میاں چنوں، پنجاب

مصنّف نے اس کتاب میں مُلک کے تعلیمی نظام، خصوصاً اسکول سسٹم سے متعلق تمام مسائل کو شگفتہ پیرائے میں بیان کیا ہے۔ ان کا دِل چسپ اندازِ بیان قاری کو کہیں بھی اکتاہٹ سے دوچار ہونے نہیں دیتا۔ جملوں کی کاٹ، طنزیہ انداز اور تیکھے الفاظ، مُسکراہٹ بکھیرتے چلے جاتے ہیں۔ شگفتہ بیانی سے قطع نظر کتاب کے اندر بڑے سنجیدہ پہلو بھی پوشیدہ ہیں، جو ہمیں غوروفکر کی دعوت دیتے ہیں۔ یہ کتاب کا دوسرا ایڈیشن ہے، پہلا ایڈیشن2014ء میں شایع ہوا تھا۔ کتاب کی قیمت صرف70روپے رکھی گئی ہے، جو واقعی حیرت انگیز امر ہے۔