نئی کتاب: کمرا نمبر 109 (منتخب کالموں کا مجموعہ)

September 30, 2018

مصنّف: شہزاد حسین بھٹی

صفحات: 296،قیمت: 500 روپے

ناشر:پاکستان ادب ڈاٹ کام، تحصیل پیلان، ضلع میاں والی

یہ مختصر مختصر لکھے گئے کالمز کا مجموعہ ہے، جو 74کالمز پر مشتمل ہے، لیکن کتاب میں یہ صراحت نہیں ہے کہ کالمز کب اور کہاں شایع ہوئے۔ بہرکیف، ان کالمز میں روزمرّہ کے سیاسی اور سماجی مسائل کو موضوع بنایا گیا ہے۔ خُوب صُورت سرِورق کے ساتھ، کتاب کی طباعت و اشاعت بھی بہتر ہے۔