ابوطالبؓ نے طاغوت کی ہر سازش کودلیری کیساتھ ناکام کردیا ،مظہر علی شاہ

December 02, 2018

اسلام آباد(خصوصی نمائندہ) تحریک نفاذِ فقہ جعفریہ پاکستان کے مرکزی نائب صدر سید مظہر علی شاہ ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ عالمی استعمار سے نجات کیلئے اسوہ ابوطالب مصباح نور ہے جنہوں نے ہر مقام پر حضور ؐ کا تحفظ اور اسلام کی پاسبانی کرکے طاغوت کی ہر سازش کودلیری و جراتمندی کیساتھ ناکام کردیا ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ٹی این ایف جے کی عالمگیر ایام الحزن کمیٹی کے عہدیداران سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔کمیٹی کے کنونیر ایم ایچ جعفری نے اس موقع پر رپورٹ پیش کی۔